پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کا پروگرام ۲۴ مئی ۲۰۱۴ کو تہران کے حوزہ ہنری ہال میں شروع ہو جائے گا اور ۲۶ مئی کو عید مبعث کے دن اس فیسٹیول میں اعلی درجات حاصل کرنے والوں کو گرانقدر جوائز سے نوازا جائے گا۔

21 اپریل 2014 - 11:38

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) فنی ثقافتی فیسٹیول کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لیے فیسٹیول کے مینیجر حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف اور دیگر عہدہ داروں نے تہران میں ’’حوزہ ہنری‘‘ کے ہال کو قریب سے دیکھ کر پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کے پروگرام کے انعقاد کے لیے اس کا منتخب کیا۔
پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کا پروگرام ۲۴ مئی ۲۰۱۴ کو تہران کے حوزہ ہنری ہال میں شروع ہو جائے گا اور ۲۶ مئی کو عید مبعث کے دن اس فیسٹیول میں اعلی درجات حاصل کرنے والوں کو گرانقدر جوائز سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کے خلاف پروپیگنڈوں اور دشمنوں کی جانب سے  فن و ثقافت کے حربوں کے استعمال کے پیش نظر، پہلے فیسٹیول میں، سرکاری اور عوامی تنظیموں کے تعاون سے شارٹ فلم اور تالیف کتب یا ترجمہ جیسے دو شعبوں میں ’’جایزہ بزرگ پیامبر اعظم (ص)‘‘ کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا موضوع، پیغمبر رحمت و انصاف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے۔ اس انعامی مقابلے میں پہلے تین درجات پانے والوں کو قیمتی جبکہ تمام شرکت کرنے والوں کو بھی نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے رجوع کریں: http://www.islamicartz.com/festival/ur

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲